نیشنل

گیانواپی مسجد تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے والے ریٹائرڈ جج کو یونیورسٹی لوک پال کا عہدہ

حیدرآباد۔ وارانسی گیانواپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے والے ریٹائرڈ جج اجئے کرشن وشویش کو اتر پردیش بی جے پی حکومت نے اعزاز سے نوازا ہے۔

 

انھیں سرکاری یونیورسٹی کا لوک پال مقرر کیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی کے چیئرمین خود اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتر پردیش حکومت کے زیر انتظام ڈاکٹر شکنتلا مشرا نیشنل ری ہیبلیٹیشن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ رجسٹرار برجیندر سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ

 

وشویش کا تین سال کے لیے لوک پال کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ جج وشویش نے اپنی مدت کار کے آخری دن 31 جنوری 2024 کو فیصلہ سناتے ہوئے گیانواپی کے تہہ خانے میں ہندوؤں کو پوجا کرنے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button