نیشنل

آبادی بڑھ رہی ہے این آرسی نافذ کیا جائے۔ منی پوراسمبلی میں قرار داد منظور

حیدرآباد۔ مرکزی حکومت سے ریاست میں این آر سی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے منی پور اسمبلی میں متفقہ طور پر قرارداد منظورکی گئی۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے اس لیے ریاست میں این آر سی کو نافذ کرنا ضروری ہے۔

 

قرارداد کی منظوری کی اطلاع چیف منسٹر این بیرین سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر دی ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج منی پور اسمبلی نے 5 اگست 2022 کو پاس ہمارے قرارداد کی تصدیق کر کے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ منی پور میں این آر سی نافذ کرنا ریاست کے مفادات کی

 

حفاظت کرنے وار ملک کے لیے ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی میں سال 2022 میں بھی اس طرح کا قرارداد منظور کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button