تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد میں ایس آئی او کی جانب سے فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج

عادل آباد۔23/اپریل(اردو لیکس)قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عید الفطر کی نماز کے بعد اسٹوڈنٹ آف اسلامک آرگنائزیشن عادل آباد کی جانب سے ہاتھوں میں پوسٹر لیکر خاموش احتجاج کیا گیا

 

۔اس موقع پر ڈاکٹر زبیر عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں گھس کر فلسطینیوں پر ظلم و تشدد کیا جاتا ہے اور معصوم فلسطینیوں کو مارا جاتا ہے مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور مسجد کے تقدس کو پامال کیا جاتا ہے اور مسجد اقصیٰ پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے

 

۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنی سرزمین پر ہوتے ہوئے بھی مظلوم ہیں اور اسرائیل مسلسل ان پر ظلم کررہا ہے۔انہوں نے قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور فلسطینیوں کے حق میں دعا کرنے کی اُمت مسلمہ سے گزارش کی۔واضح رہے کہ جمعۃ الوداع کے دن عالمی یوم القدس کے موقع پر نماز جمعۃ الوداع کے بعد اسٹوڈنٹ آف اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے مسجدِ عائشہ میں بھی احتجاج کیا گیا۔اس احتجاج میں ایس آئی او کے ضلعی و عادل آباد ٹاؤن کے ذمہ داران و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button