جرائم و حادثات

حیدرآباد، بہنوائی کا قتل کرنے والا نوجوان اوراس کے ساتھی گرفتار

حیدرآباد: بہادرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی قتل کی واردات میں ملوث ملزمین کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ قاتل، مقتول کی بیوی کا بھائی ہی نکلا۔ تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر کو بہادرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں میرعالم فلٹرکے قریب ایک شخص کی نعش خون میں لت پت دستیاب ہوئی تھی، جس کا مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے تین ملزمین کو گرفتارکرلیا جو اس واردات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ ملزمین کی شناخت 32 سالہ سید الیاس الدین ساکن خواجہ پہاڑی اوراس کے دوستوں 22 سالہ عبدل رزاق ساکن چندرائن گٹہ اور31 سالہ حس بن حمود کے طورپرکی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول دستگیرنے دس سال قبل الیاس کی بہن سیدہ بیگم سے لومیارج کی تھی۔ وہ اپنی بیوی کو ہراساں کررہا تھا جس کی وجہہ سے ان میں جھگڑے ہورہے تھے بعد ازاں وہ دونوں الگ ہوگئے۔ سیدہ بیگم سے الگ ہونے کے بعد دستگیرنے دوسری شادی کرلی لیکن وہ اپنی پہلی بیوی کے پاس جاکراسے ہراساں کررہا تھا۔

خاتون نے اپنے بھائی الیاس کو یہ بات بتائی۔ اس نے دستگیرکو سمجھایا تاہم اس کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی جس پرالیاس نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر7 ستمبرکو دستگیرکا تیز دھارخنجرسے ساتھیوں کی مدد ملکرقتل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button