جرائم و حادثات

ڈیزل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد بس شعلہ پوش _ 11 مسافر ہلاک _ ناسک کے قریب بھیانک حادثہ

ممبئی _ 8 اکتوبر ( اردولیکس) مہاراشٹر کے ناسک میں آج صبح ایک بس میں آگ لگنے سے  11 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔  پولیس کے مطابق  ناسک کے اورنگ آباد روڈ پر بس کو ڈیزل لے جانے والے ٹریلر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔

 

ناسک کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس امول تامبے نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سلیپر کوچ بس کے مسافر تھے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

 

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ آگ کا ایک بڑا گولہ بس کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جب فائر اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 5.15 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد انہوں نے پولیس اور ایمبولینس کو فون کیا۔ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ۔

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے  مہلوکین کے ہر ایک خاندان کے لیے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button