نیشنل

دنیا کے گرم ترین ٹاپ شہروں میں ہندوستان کے 50 شہر شامل

نئی دہلی: ہندوستان میں شدید گرمی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں۔ سورج کی تپش اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ سڑکوں پر نکلنے سے بھی خوف محسوس کر رہے ہیں۔ جمعہ کی صبح کے درجہ

 

حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ درجہ حرارت ملک کے 50 شہر وں میں درج کیا گیا۔ شدید لو کے باعث دوپہر سے پہلے ہی درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔ اڈیشہ کے شہر بالانگیر میں سب سے زیادہ 45 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اعداد و شمار ایئر

 

کوالٹی اینڈ ویدر ٹریکرنے جاری کیے ہیں۔آج صبح ہی مہاراشٹر کے چندرپور اور اتر پردیش کے پریاگ راج میں 44 ڈگری درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ چھتیس گڑھ، بہار، تلنگانہ، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے کئی علاقے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ متاثرہ علاقوں میں سے تقریباً نصف اتر

 

پردیش میں واقع ہیں۔ وارانسی، باندا، بریلی اور ایودھیا میں بھی ریکارڈ توڑ درجۂ حرارت درج کیا گیا۔محکمۂ موسمیات پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ شمال مغربی اور وسطی بھارت میں شدید لو چلنے کا امکان ہے۔ اسی کے ساتھ کئی ریاستوں کے لیے ریڈ اور اورنج الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ تاہم صرف ایک صبح میں دنیا کے 50 سب سے گرم شہروں کا

 

بھارت میں ہونا تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار 2026 میں گرمی کی شدت کو واضح کر رہے ہیں۔ان حالات کے باعث ہاسپٹلس میں ڈی ہائیڈریشن اور ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ طبی حکام کے مطابق دفاتر کے بجائے باہر کام کرنے والے افراد، بچے اور بزرگ زیادہ

 

متاثر ہو رہے ہیں۔ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ دوپہر کے وقت حتی الامکان باہر نکلنے سے گریز کریں غیر ضروری سفر نہ کریں اور زیادہ مقدار میں پانی اور مشروبات استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button