مبارکباد

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کا چیئرمین نامزد کئے جانے پر عبداللہ کوثر حال مقیم امریکہ نے طارق انصاری کو فون پر مبارکباد دی

نظام آباد 9/ مارچ (اردو لیکس ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے طارق انصاری کو اسٹیٹ میناریٹیز کمیشن کا چیئرمین نامزد کئے جانے پر عبداللہ کوثر این آر آئی حال مقیم امریکہ نے طارق انصاری کو کل رات فون پر بات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا انہوں نے خالد انصاری جو طارق انصاری حالمقیم امریکہ میں ہیں انہیں بھی مبارکباد پیش کی

 

عبداللہ کوثر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ تحریک تلنگانہ کے دوران طارق انصاری نے علحدہ ریاست تلنگانہ کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے ہمراہ حصہ لیتے ہوئے شب وروز جدو جہد کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک حقیقی و مستحق نوجوان کو اس عہدے پر نامزد کرتے ہوئے ان کی پارٹی کے لئے انجام دی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انصاف کیا عبد اللہ کوثر نے کہا کہ طارق انصاری جناب اختر محی الدین انصاری ایڈوکیٹ مرحوم کے فرزند ہیں ان کے والد محترم نے بھی سیاسی ملی وسماجی ،تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہا کرتے تھے

 

اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کی ابتدائی جدو جہد میں اہم رول ادا کیا تھا انہوں نے کہا کہ طارق انصاری ایک تعلیم یافتہ نوجوان ہوئے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین مقرر کے طور پر ہر طبقہ میں یکساں مقبولیت رکھتے ہیں عبداللہ کوثر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ طارق انصاری اپنی معیاد دوران اپنے اختیارات کو کمیشن کے دیگر اراکین تعاون سے عوام الناس مسائل کی یکسوئی کے لئے کمیشن میں پیش کی جانے والی درخواستوں کی بر وقت سماعت کرتے ہوئے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی ممکن طور پر کوشش کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button