تلنگانہ

بلا خوف وخطر ای ڈی کی تحقیقات کا سامنا کروں گی ،: نئی دہلی میں کویتا کی پریس کانفرنس

بی جے پی 9ریاستوں میں چوردروازے سے داخل

تلنگانہ میں اقتدار ہتھیانے کےلئے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال

بلا خوف وخطر ای ڈی کاسامناکروں گی ۔ نئی دہلی میں کے کویتا کی پریس کانفرنس

 

نئی دہلی/ حیدرآباد:9 مارچ ( اردولیکس) ہم نے دیکھا ہے کہ بی جے پی نے 9 ریاستوں میں بیک ڈور انٹری کا استعمال کیا ہے، وہ تلنگانہ ریاست میں ایسا کرنے سے قاصر رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب ای ڈی کا استعمال کر تے ہوئے خوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے، لیکن ہم خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہاربی آر ایس قائد و دختر وزیراعلیٰ کے کویتا نے دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کویتا نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اور وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی ) کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ ای ڈی مودی سے پہلے ان ریاستوں میں چلی جاتی ہے جہاں بی جے پی اقتدار میں نہیں ہے ۔ مرکزی حکومت، تلنگانہ قائدین کو ہراساں کرنے کی عادی بن چکی ہے ۔ وزیر اعظم مودی کا نہ صرف پارلیمنٹ کے باہر بلکہ پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولنا عام بات ہے ۔ مودی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اپوزیشن پر حملے کر رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ جانچ ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف میرا بھائی اورمیرے والد بلکہ سارے تلنگانہ کے عوام میرے ساتھ ہیں ۔

 

رکن کونسل نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی،روزگار کی فراہمی، اور سبسڈی فراہم کرنے کا مطالبہ کررہی ہےں جس کے ردعمل کے طورپر ہمےں تحقےقاتی اےجنسےوں کے ذرےعہ خوفزدہ کےا جارہا ہے ۔ کویتا نے وزیراعظم مودی سے استفسار کیا کہ آخر انہیں ایسا کرنے سے کیا حاصل ہوگا;

 

کویتا، جس نے خواتین کے ریزرویشن بل کی حمایت میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے، صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ بل کی منظوری کو یقینی بنائیں ، حالانکہ انہوں نے مرکز پر اپوزیشن جماعتوں کوہراساں کرنے کے لیے تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 سیاسی جماعتوں کے نمائندے 10 مارچ کو دہلی میں ان کے تجویز کردہ احتجاج میں شرکت کریں گے ۔ کویتا نے صدر دروپدی مرمو سے درخواست کی ہے کہ وہ خواتین ریزرویشن بل کی منظوری کو یقینی بنائیں ۔ بی آر ایس لیڈر نے کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کی تعریف کی کہ انہوں نے مرکز میں مخلوط حکومت کی قیادت کرنے کے باوجود خواتین کے ریزرویشن بل کی حمایت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button