تلنگانہ

میری والدہ کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹربنوں۔ کے تارک راما راو

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنا لوجی کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے۔ انہوں نے حیدرآباد میں واقع اے آئی جی ہاسپٹل میں طب کے شعبہ میں خواتین کے کردار کے زیر عنوان منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کی۔

انھوں نے بتایا کہ ہر گھر کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا ایک بچہ ڈاکٹر ضروربنے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میں ڈاکٹر بنوں۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرس اپنی خاندانی زندگی کی قربانی دے کر عوامی خدمات انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ ہنگامی اور نازک وقت میں خدمات کی فراہمی کے ذریعہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں حصے لے رہے ہیں۔ کے ٹی آر نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کوویڈ کے دوران ڈاکٹر س نے عوامی طبی خدمات کو یقینی بناتے ہوئے احساس خدمت کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button