جرائم و حادثات

گھر میں داخل ہو کر خاتون کے گلے سے زنجیر چھین لینے کا کاغذ نگر میں سنسنی خیز واقعہ _ ویڈیو دیکھیں

عادل آباد _ 3 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں دن دھاڑے ایک چور نے ایک مکان میں داخل ہو کر  خاتون کو چاقو سے ڈرایا اور اس کے گلے سے طلائی زنجیر اور دوسرے سونے کی چیزیں چھین کر فرار ہو گیا ۔

 

یہ واقعہ آصف آباد ضلع کے کاغذ نگر کے بالاجی نگر میں پیش آیا۔ جمعہ کی سہ پہر   ایک چور  گھر میں داخل ہوا، اناپورنا نامی خاتون کو چاقو سے ڈرایا اور اس کے گلے سے پانچ تولے وزنی طلائی زنجیر ، کان کی بالیاں اور انگوٹھی چھین کر لے گیا۔ چور سے تصادم میں خاتون کے ہاتھ زخمی ہوگئے۔ اس نے چور کو دھکیل دیا اور اس کی اطلاع اپنے شوہر سریش کو دی سریش فوراً گھر پہنچا اور پولیس کو اس کی  اطلاع دی۔ ڈی ایس پی کروناکر اور سی آئی رویندر موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کی ۔ پولیس گھر میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چور کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button