نیشنل

عبدالمالک کے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنے بیرسٹر اسد الدین اویسی کا مطالبہ

صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مالیگاؤں مجلس کے صدر عبدالمالک پر پیش آئے فائرنگ واقعہ کی مذمت کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فائرنگ واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بیرسٹر اویسی نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم مالیگاؤں کے صدر اور سابق میئر عبدالمالک کو کل رات تین بار گولی مار دی گئی۔

 

انھیں علاج کے لیے ناسک لے جایا گیا ہے۔ میں نے ان کے بھائی ڈاکٹر خالد سے فون پر بات کی۔ ہم عبدالمالک کے خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں انہوں نے چیف منسٹر مہاراشٹر یکناتھ شنڈے اور ریاست کے ڈی جی پی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ واقعہ پر فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ یہ ایک سازش ہے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

مہاراشٹر کے مالیگاؤں کے سابق میئر اور مالیگاؤں مجلس کے صدر عبدالمالک محمد پر پیر کی علی الصبح نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔ اس واقعہ میں انھیں تین گولیاں لگیں۔

 

انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا اور علاج کیا گیا۔ سینے کے بائیں جانب، دائیں ران اور دائیں بازو پر چوٹیں آئیں۔ حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں ناسک کے دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button