جنرل نیوز

جمعیت علماء کاماریڈی زیرنگرانی رمضان راشن تقسم _ اہل خیر حضرات سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیت علماء کاماریڈی کی اپیل۔ 

کاماریڈی 4/اپریل (اردو لیکس ) رمضان المبارک بڑی رحمتوں اور برکتوں کی بارش والا مہینہ ہے، الله تعالی نفل پر فرض کا ثواب عطاء فرمادیتے ہیں ایک نیکی کا ثواب ستر گنا تک بڑھا دیتے ہیں، رمضان المبارک پورے ذوق وشوق اور انہماک کے ساتھ عبادت کرنے کا مہینہ ہے، خدا کی عبادت کیساتھ اسکے بندوں کے ساتھ ذرہ نوازی اور غمخواری کی تعلیم دی گئی ہے،

 

ان مسلمانوں کو جن کو الله نے مال دیا ہے وہ اپنے عطیات، صدقات، خیرات اور زکوة کے ذریعہ ضرورتمندوں، بیواؤں اور مسکینوں کی مدد کرنا چاہئے، کیونکہ حدیث نبوی ﷺ میں ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ رزق بڑھا دیتے ہیں، رمضان راشن تقسیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی مدظلہ کی سرپرستی میں کاماریڈی اوراس کے اطراف واکناف دیہاتوں میں ہر سال رمضان راشن تقسیم وعیدپیاک تقسیم کیا جاتا ہے،

 

۱الحمد الله آج4 اپریل 2023ء ۱۲ رمضان المبارک ۱۴۴۴ھ مختلف دیہاتوں کے صدور کی نگرانی میں رمضان راشن تقسیم کا کام شروع کیا گیا، مفتی محمود زبیر قاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی وساطت سے الحراء محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے تعاون حاصل ہوارمضان راشن پیکج ضروری اشیاء پر مشتمل پیاکجس کا دیہات کے بیواؤں اور غریب روزہ داروں میں تقسیم کئے گئے،

 

اس رمضان راشن تقسیم کے موقع پر ، مفتی خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی، عبدالرزاق صاحب، محمد عباد اللہ رکن مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی، محمد یوسف، مولوی شیخ حبیب، وغیرہ کی موجود تھے ، محمد فیروز الدین انچارچ رمضان راشن تقسیم مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی نے تمام اہل خیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مزید غرباء میں پیاکجس کا اشد تقاضہ ہے، امید کہ اہل خیر حضرات بھرپور تعاون فرمائیں گے۔

تفصیلات و تعاون جمع کروانے کے لئے 9848787553 فون نمبررابطہ فرمالیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button