جنرل نیوز

عادل آباد پریس کلب میں یوم آزادی کا قومی پرچم لہرایا گیا

عادل آباد پرنٹ میڈیا پریس کلب میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سالہ تکمیل پر قومی پرچم لہرایا گیا۔اس موقع پر مختلف اردو اور تیلگو و دیگر اخبارات سے وابستہ صحافی احباب بیتا رمیش،سدھاکر،شاہد احمد توکل ، حمید اللہ انور، بیگ صاحب ، سریش،عصمت علی،گوپی ، شفیق احمد اطہر کے علاوہ دیگر صحافیوں نے ترنگے کو سلامی پیش کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو خراج پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button