جرائم و حادثات

آصف آباد‌ میں سڑک حادثہ ایک ہلاک پانچ زخمی

آصف آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں کل رونما سڑک حادثے میں  ایک شخص ہلاک اوردیگر پانچ زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ پیر کی رات کیراگاوں کے قریب پیش آیا۔

 

ذرائع کے مطابق کل رات بورویل ڈریلنگ مشین سے لدی ویان بے قابو ہوکر الٹ گئی۔پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں دھیرن نامی‌شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس کا تعلق کولکتہ سے بتایا گیا ہے ۔

 

ویان کے الٹ جانے کے نتیجہ میں وہ کیبن میں پھنس گیا تھا۔اس حادثہ میں ڈرائیور لال چند مل، سمیرلال، اروند اورآنندزخمی ہوگیے جنہیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button