جرائم و حادثات

حیدرآباد: قتل کے بعد خاتون کی نعش کو جلا دینے کا واقعہ۔ ملزمہ رضوانہ گرفتار

حیدرآباد: حیدر آباد کے شمس آباد میں خاتون کی جلی ہوئی نعش ملنے کے معاملے کو پولیس نے حل کر لیا ہے۔ مقتول خاتون کی شناخت منجولہ کے طور پر کی گئی ہے۔ آر جی آئی پولیس کے مطابق شمس آباد کی رہنے والی رضوانہ بیگم نامی خاتون نے منجولہ سے کچھ رقم بطور قرض سود پر حاصل کی تھی۔

 

 

منجولہ کی جانب سے قرض اور سود کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالنے پر رضوانہ نے منجولہ کو راستے سے ہٹا دینے کا فیصلہ کیا۔ رضوانہ نے منصوبہ بند طریقے سے 10 اگست کو رقم کیلئے اپنے گھر آنے والی منجولہ  اور اس کی انکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر گلا گھونٹ کر اس کا قتل کر دیا۔

 

 

قتل کرنے کے بعد مقتولہ کی نعت کو ملزمہ نے پٹرول چھڑک کر اگ لگا دی۔ قتل کرنے کے بعد رضوانہ نے مقتولہ کے جسم پر موجود طلائی زیورات بھی حاصل کر لیے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں رضوانہ کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کی مدد کرنے والے دو افراد کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button