تلنگانہ

18 ہزارمیں نومولود لڑکی کو فروخت کردیا گیا۔ عادل آباد ضلع میں غیرانسانی واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد ایچوڑہ منڈل میں نولود بچی کو 18 ہزارروپئے میں فروخت کرنے کا غیرانسانی واقعہ پیش آیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق گوڑی ہتھنورمنڈل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو 6 بچے ہیں۔ حال ہی میں اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔ خاتون پرالزام ہے کہ اس نے اپنی نومولود بیٹی کو ایک شخص کو 18 ہزارروپئے میں فروخت کردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پرورش کی سکت نہ ہونے پرمجبوری کے عالم میں اس نے بیٹی کو فروخت کردیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فروخت کی گئی لڑکی کو برآمد کرکے ہاسپٹل منتقل کردیا اورلڑکی کو خریدنے والے شخص کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button