جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں خاتون کا بے دردی سے قتل _ مکان سے برہنہ نعش برآمد

نظام آباد _ 9 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع مرکز میں ایک خاتون کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ نامدیوواڑہ میں پیش آیا۔ بودھن منڈل کے بیلال کی رہنے والی بکیا للیتا (50) کا قتل کر دیا گیا۔للیتا نظام آباد میں ایک عوامی نمائندہ کے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی اور وہ  ایک سال سے شہر میں مقیم تھی

 

مقامی افراد کے مطابق ہفتہ کو کچھ لوگوں کے ساتھ اپنے گھر میں للیتا نے دعوت کرلی ۔ مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ للیتا کو نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کیا جب وہ دعوت میں شراب پی رہی تھی۔ للیتا کے فون کا جواب نہ ملنے پر گھر والے پیر کی صبح شہر پہنچے اور گھر کو مقفل  پایا۔

 

شک کی بنیاد پر گھر والوں نے تھری  ٹاؤن پولیس کو اطلاع دی۔ تھری  ٹاؤن کے ایس ایس آئی پروین کمار جو جائے واردات پر پہنچے مکان کا قفل توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں خاتون کو برہنہ حالت میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے ڈاگ اسکواڈ اور سراغ رساں ٹیم کی مدد سے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔اور ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ خاتون کے فون کال ڈیٹا کی بنیاد پر تحقیقات کو تیز کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button