نیشنل

ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما کی خودکشی کے معاملے میں گرفتار اس کا بوائے فرینڈ شیزان خان کو دو مہینے بعد مل گئی ضمانت

ممبئی _ 5 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما کی خودکشی کے معاملے میں گرفتار  اس کے بوائے فرینڈ اور ساتھی اداکار شیزان خان کو 2 مہینے کے بعد ضمانت مل گئی ہے شیزان خان پر تیونشا شرما کو خودکشی کے لئے اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا  ہفتہ کو ممبئی کے قریب وسائی کی ایک مقامی عدالت نے ضمانت دے دی۔

 

تیونشا (20) نے 24 دسمبر 2022 کو پالگھر ضلع کے وسائی کے نائگون میں علی بابا: داستان -کابل کے سیٹ کے میک اپ روم میں خودکشی کرلی تھی جس کے بعد اس کے سابق بوائے فرینڈ شیزان (27) کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

ایڈیشنل سیشن جج وسائی کورٹ آر ڈی دیش پانڈے نے شیزان کو 1,00,000 روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

 

شیزان کا تیونشا کے ساتھ تعلقات تھے لیکن اس کی مبینہ خودکشی سے چند ہفتے قبل ان کے تعلقات ختم ہوگئے تھے

تیونشا کی والدہ، ونیتا شرما، اور چچا پون شرما نے پولیس سے شیزان کے خاندان کے افراد کو گرفتار کرنے اور خودکشی کرنے کے لئے کسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

جب کہ شیزان کی والدہ اور اس کی اداکار بہنوں فلک ناز اور شفق ناز نے شرما خاندان پر اسے جھوٹے کیس میں پھنسانے کا الزام لگایا تھا کچھ دن پہلے والیو پولیس نے شیزان خان کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی تھی اور اسے تیونشا کی خودکشی کے معاملے میں ملزم بنایا تھا۔

 

ضمانت دیتے ہوئے وسائی عدالت نے اداکار کو اپنا پاسپورٹ بھی حوالے کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ وہ عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ملک سے باہر نہ جائیں۔

 

شیزان کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شرد رائے نے کہا کہ جانچ ختم ہو چکی ہے اور چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے لہذا ضمانت دی جائے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو شیزان خان کمرے میں موجود نہیں تھے جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button