جرائم و حادثات

ضلع سنگاریڈی میں دلخراش سڑک حادثہ۔ جوگی پیٹ کے دو نوجوان جاں بحق

سنگاریڈی: ضلع سنگاریڈی میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں دوبھائی جاں بحق ہوگئے۔ یہ حادثہ نیشنل ہائی وے 161 پرچاوٹکورمنڈل کے تاڑدان پلی چوراہے کے پاس آج صبح پیش آیا۔ مہلوکین کی شناخت جوگی پیٹ سے تعلق رکھنےوالے فرید اورعرفان کے طورپرکی گئی ہے۔ وہ دونوں جوگی پیٹ مارکٹ میں پھولوں کا کاروبار کیا کرتے تھے۔

آج صبح وہ حیدرآباد کی معظم جاہی مارکٹ سے پھول خرید کر روز کی طرح آٹومیں واپس ہورہے تھے کہ انھیں بولیرونے ٹکردے دی۔ حادثہ میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد مقامی افراد نے بولیروکے ڈرائیورکو پکڑ کررسیوں سے باندھ دیا اوراسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button