جرائم و حادثات

مسلم خاتون کی ٹرین میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت

کاماریڈی _ 13 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے کاماریڈی میں مہاراشٹر کی ایک خاتون کی  دوران سفر ٹرین میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے واشیم ضلع کے رسوڑ تعلقہ کے واگھی گاوں سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ  رشیدہ بیگم اپنے نواسہ کے ساتھ انٹر سٹی ایکسپریس سے قلب  حیدر آباد علاج کے لئے جارہیے تھے  کہ کاماریڈی کے قریب انٹر سٹی اکسپریس  میں خاتون کو  شدید دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت ہوگئی

 

مقامی جی آر پی سب انسپیکٹر تھاو نایک آر پی ایف سب انسپیکٹر سدھاکر نعش کو ایمبولینس کی مدد سے مہاراشٹرا کو ان کے آبائی گاؤں منتقل کردیا۔  مرحومہ کے نواسے سید ایان عمر 16 سال میٹ کے  ساتھ ہیں اطلاع ملتے ہی کاماریڈی مجلس کے قاید مشو ریلوے اسٹیشن پہنچ کر تفصیلات  حاسل کیں ۔اور میٹ کی منتقلی میں رہنمائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button