جنرل نیوز

کانگریس لیڈر ساجد سمیرنے عالم اسلام کو دی عیدالاضحی کی مبارکباد

رائچور:کرناٹک کے رائچورضلع کانگریس اقلیتی سیل کے صدراور سٹی میونسپل کونسل کے رکن محمدساجد سمیرنے عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارکباددی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ عیدالاضحی محبت اور قربانی کا مقدس تہوار ہے۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں قربانی اور انسانیت کی بے لوث خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے۔ آئیے، اس دن ہم سب معاشرے میں بھائی چارہ اور ہم آہنگی پھیلانے کے لئے کام کرنے کا عہد کریں۔ساجد سمیر نے کہاکہ ریاست میں سدرامیازیرقیادت کانگریس حکومت برسر اقتدارآِئی ہےاور کانگریس حکومت عوام الناس کی فلاح بہبود کیلئے کئی باوقار اسکیموں کو متعارف کیاہے۔

 

 

انہوں نے ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں سے مکمل طورپراستفادہ کرنے کی عوام سے اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ سبھی مذاہب کے ماننے والوں اورطبقات کی ترقی سدرامیاحکومت کانصب العین ہے۔ساجد سمیر نے کہاکہ چیف منسٹر سدرامیااورریاستی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی این ایس بوس راجو کی قیادت میں رائچورمیں تمام شعبوں کوترقی حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button