جرائم و حادثات

کار میں آکر سڑک پر ٹہری آٹوٹرالی سے ایک شخص نے کی گیس سلنڈر کی چوری _ حیدرآباد میں انوکھی چوری

حیدرآباد _ 2 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد میں چوری کی ایک انوکھی واردات پیش آئی۔ جس میں کار میں آنے والے ایک شخص نے سزک پر ٹہری ہوئی آٹوٹرالی سے  گیس سلنڈر کی چوری کرلی۔یہ انوکھی چوری کی واردات حیدرآباد کے مادناپیٹ میں پیش آئی

 

۔تفصیلات کے مطابق سڑک کے کنارے گیس سلنڈرس سے بھری ٹرالی کو ٹہرا کر ٹرالی ڈرائیور سلنڈرپہنچانے کیلئے گیا۔اسی دوران ایک شخص وہاں کار کے ذریعہ پہنچا اور اس نے ٹرالی سے سلنڈر کی چوری کرلی جس کے بعد وہ وہاں سے فرارہوگیا۔کچھ دیر بعد ٹرالی کا ڈرائیور وہاں پہنچا جس کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ اس کی ٹرالی سے ایک گیس سلنڈرغائب ہے۔

 

اس نے وہاں مقامی افراد سے اس سلسلہ میں معلومات حاصل کیں تاہم کسی نے بھی کہا کہ ان کو اس بات کا کوئی علم نہیں ہے جس کے بعد قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کا تجزیہ کیا گیا جس پر یہ سارامعاملہ سامنے آیا۔اس بات کی شکایت ٹرالی کے ڈرائیور نے پولیس سے کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے کار میں آنے والے شخص کی تلاش کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button