ایجوکیشن

کریم نگر میں دی مسلم ایجوکیشنل سو سائٹی کے زیر اہتمام مفت کوچنگ برائے ٹیٹ کی افتتاحی تقریب

دی مسلم ایجوکیشنل سو سائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام اور تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن کے زیر انتظام مفت کوچنگ برائے ٹیٹ کا افتتاحی تقریب بتاریخ 6، اگسٹ بروز اتوار صبح 11بجے بمقام اسٹڈی سرکل دی مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی روبرو مانیر پٹرول پمپ مکرم پورہ کریم نگر میں منعقد کی گئی.

 

اس افتتاحی تقریب کی صدارت انجنئیر محمد مظفر الدین احمد صاحب صدر سوسائٹی نے فرمائی۔جبکہ نگرانی سرور شاہ بیابانی صاحب اور سید افضل محی الدین صاحب نے کی۔اس تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد سعادت علی اسکول اسسٹنٹ طبعیات سدی پیٹ، محمد نصیر الدین اردو لیکچرر آرٹس کالج کریم نگر،سمعہ تسلیم ہیڈ ماسٹر مدرسہ تحتانیہ گوداوری کھنی، قاضی محمد شجیع الدین ٹی. جی. ٹی اردو ٹمریس بوائز 2 کریم نگر،محمد اظہار حسین لیکچرر تاریخ آرٹس کالج، جناب محمد نثار احمد صاحب سینیئر صحافی کریم نگر، ڈاکٹر عبدالقدوس دارالخیر سوسائٹی کریم نگر، ناگیش سر انگلش، شرکت کرتے ہوئے ٹیٹ کے امیدواروں سے اپنے اپنے انداز میں مخاطب کیا۔

 

خاص طور پر طلباء کو ٹیٹ کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس کی تیاری کس طرح اور کیسے کی جائے اس پر توجہ دلایا ہے۔ اور کہا کہ یہ ہم سب کے لئے خوش آئین بات ہیکہ حکومت تلنگانہ نے ٹیٹ پھر ایک بار رکھ کر بی. ایڈ اور ڈی. ایڈ طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی ہے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے کی محنت اور کوشش کریں۔

 

اس موقع پر حافظ عبدالمجید اشتیاق معتمد اسوسی ایشن،، حافظ محمد یاسین، نکہت رعنا، شفیق صاحب ایشین نیوز چینل کریم نگر احمد صاحب دارالخیر سوسائٹی، نجیب صاحب دارالخیر سوسائٹی کے علاوہ ٹیٹ امیدواروں کی تعداد 70 سے زائد رہی۔

تقریب کی کاروائی حافظ سید مطھرالدین صدر اسوسی ایشن نے چلائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button