جنرل نیوز

تحفظ عقائد میں ختم نبوت کا تحفظ اولین ترجیحات ہے، عقیدہ ختم نبوت ک تحفظ پیارے اقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا بہترین ذریعہ، مولانا رضوان قاسمی بچکندہ کا خصوصی خطاب 

کاماریڈی 3/فروری (پریس ریلیز) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے تحت جمعیۃ نگر شبیر علی کالونی کاماریڈی میں قائم مکتب حضرت بی بی آمنہ رضی اللہ عنہا کے زیراہتمام مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے 16فروری جمعہ جلسہ عام کے ضمن میں جلسہ سیرت خاتم الانبیاءﷺ و طلباء مکتب کا تعلیمی مظاہرہ بصدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری ناظم مجلس منعقد ہوا

 

، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی الحاج مقصود احمد خان ایڈوکیٹ نے شرکت کی اور طلباء کی ہمت افزاء کلمات تحسین پیش کرنے کے بعد کہا کہ ختم نبوت کا کام الحمدللہ کاماریڈی کے ذمہ داران جتنی یکسوئی سے کرتے ہیں ہیں وہ قابل دید اور لائق ستائش ہے مزید نوجوانوں کو بلا لحاظ مسلکی وسیاسی وابستگی اہمیت کیساتھ خدمت کرنے کی ضرورت ہے، اس سے نسل نو کے عقائد کا تحفظ ہوتا ہے، مساجد آباد ہوتی ہیں، کلیدی خطاب کرتے ہوئے مولانا رضوان قاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم بچکندہ نے مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کی خدمات کا تذکرہ کرتے کہا کہ متحدہ ضلع بھر میں باطل فرقوں کا اتنا منظم تعاقب اور لوگوں کے ایمان عقائد کی اصلاح اور حفاظت کا عظیم کام اسی سرزمین کے علماء اور خدام کی خصوصیت ہے، کاماریڈی مجلس کے کارکنان نے؛ اپنی کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کیا،

 

اس اجلاس میں مولانا محبوب قاسمی حافظ شکیل احمد ہومینٹی فاونڈیشن بانسواڑہ، اور مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے اراکین و ذمہ داران کے علاوہ خواتین اور منڈل کاماریڈی، شہر کاماریڈی کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، حافظ حیدر کی قرأت اور حافظ عبدالعلیم کی نعت مبارک سے جلسہ شروع ہوا اور حافظ عبدالعزیز منیری کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہنچا،

 

جبکہ مولانا نظرالحق قاسمی نے پروگرام کی کارروائی چلائی، شیخ فرید، شیخ غوث پاشو، شیخ عامر پرواز، محمد عبدالرحمن، محمد عدنان محمد ساجد خان، محمد ماجد علی، محمد حمزہ، شیخ اسماعیل ومسلمانان جمعیۃ نگر شبیر علی کالونی نے مہمانوں کا استقبال کیا، الحاج میر فاروق علی صدر مسجد ھذا نے تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button