نئی نویلی دلہن منڈپ سے پہنچی ووٹ ڈالنے

تمل ناڑو میں نئی نویلی دلہن نے آج شادی کے فوری بعد دلہے کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹ ڈالا۔ کوئیمبتور کے پلا پالیم میں پریہ نامی لڑکی کی کمار سے شادی ہوئی ۔ جب نئی نویلی دلہن شادی کے سرخ جوڑے میں پھولوں کا ہار پہنے ووٹ ڈالنے کے لئے اپنے شوہر کے ساتھ پولنگ پہنچی تو تمام حیرت ذدہ رہ گئے۔ واضح رہے کہ آج ٹاملناڈو، کیرالا اور پوڈو چیری میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ تمل ناڈو میں بارش کے باوجود لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے  بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔