اسپشل اسٹوری

ترکی زلزلے میں کرشماتی طور پر زندہ بچ جانے والے بچے کو دو ماہ بعد اس کی ماں مل گئی _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 3 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) ترکی کو ہلا کر رکھ دینے والے زلزلے میں کرشماتی طور پر 128 گھنٹوں کے بعد ملبے سے بحفاظت نکلنے والا  دو مہینے کا بچہ بالآخر دو ماہ بعد اپنی ماں کی گود میں جا بیٹھا۔ پہلے تو سب نے سوچا کہ بچہ کی ماں مر گئی ہے۔ لیکن وہ دوسرے ہاسپٹل میں زیر علاج تھی  اور آخر کار اس کے بچے سے ملاقات ہوئی۔ 6 فروری کی صبح ترکی اور شام کی سرحد پر شدید زلزلہ آیا۔ ہزاروں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ تقریباً 50 ہزار لوگ فوت ہو گئے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے۔

دریں اثنا، ایک بچہ جو ساڑھے پانچ دن تک عمارت کے ملبے تلے دب کر رہ گیا، حیرت انگیز طور پر زندہ بچ گیا۔ 13 فروری کو بچے کی بازیابی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ سب کا خیال تھا کہ بچی کی ماں مر گئی ہوگی۔ لیکن یوکرین کے وزیر انتون گیراشینکو نے کہا کہ اس ‘معجزہ بچے’ کی ماں زندہ ہے۔ اسے ملبے سے بچا لیا گیا اور دوسرے ہاسپٹل میں اس کا علاج کیا گیا۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے 54 دن بعد بالآخر وہ اپنے بچے سے ملی۔  پیر کو انھوں نے ٹویٹ کیا ۔

دوسری جانب تازہ ترین ٹویٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ تقریباً 51 لاکھ لوگوں نے اسے دیکھا۔ ٹیوٹر صارفین کہنا تھا کہ یہ حیرت انگیز خبر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اور بھی حیران کن ہے کہ بچے سمیت ماں بچ گئی اور دو ماہ بعد ملی۔ بہت سے لوگوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ ماں اور بچے کا مستقبل خوشیوں کے ساتھ جاری رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button