نیشنل

کیرالہ میں ماسک کو لازمی قراردیا گیا

نئی دہلی: کیرالہ میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔اس سلسلے میں جاری ایک سرکاری حکم میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک پہنے جانے پر فوری طور پر عمل کیا جائے گا۔ ایک ماہ تک کیلئے یہ لزوم عائد کیا گیا ہے حالانکہ ریاستی حکومت نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیئے جانے کے اس کے فیصلے کے پیچھے کوئی وجہ نہیں بتائی ہے لیکن ایسا مانا جارہا ہے کہ دنیا میں کووڈ 19 ویرینٹس کے بڑھتے ہوئے معاملات اور ریاست بھر میں بڑھتے انفلوئنزا کی وجہ سے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے کووڈ کے پھیلاو کے تناظر میں عام مقامات پراحتیاطی اقدام کے طور پر ماسک پہننے اور سینیٹائزر استعمال کرنے کو لازم قرار دیا ہے۔ محکمہ صحت نے اپنے تازہ ترین نوٹیفکیشن میں کہا کہ عام مقامات، اجتماعات، کام کرنے کی جگہوں اور نقل و حمل کے دوران ماسک پہننا لازمی ہے۔ اُس نے مزید ہدایت کی کہ محفوظ سوشل ڈسٹینس برقرار رکھیں۔ اس کے علاوہ اداروں، دوکانوں اور تھیٹرس کو صارفین کو سینیٹائزر دستیاب کرانا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button