جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 14 ماہ کے بچہ کا اغوا۔ برقعہ پوش اغوا کنندہ کی پولیس کو تلاش

حیدرآباد: حیدرآباد میں شیرخواربچہ کے اغوا کا واقعہ پیش آیا۔ شبانہ نامی خاتون اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مہدی پٹنم علاقہ میں فلائی اووربریج کے نیچے رہتی ہیں۔ 6 نومبرکوخاتون اپنے بچوں کے ساتھ محو خواب تھی کہ اس دوران ان کے قریب میں سوئی ہوئی برقعہ پوش خاتون نے شبانہ کے 14 ماہ کے بچہ کا اغوا کرلیا اوروہاں سے چلی گئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے اورسی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ اغوا کنندہ خاتون کا پتہ چلایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button