نیشنل

قبر پر تالے کے ویڈیو پر اسدالدین اویسی کا رد عمل: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے قبر پر تالہ ڈالنے کے معاملے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ یہ ویڈیو پچھلے ہفتے وائرل ہوا تھا اور اس کے ساتھ جھوٹی من گھڑت خبریں بنائی گئی تھیں۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ قبر پاکستان کی ہے جہاں والدین میت کےساتھ عصمت ریزی کو روکنے کے خوف سے اپنی بیٹیوں کی قبروں کو تالے لگا رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے پوری بات جھوٹی ہے۔ دراصل یہ قبر حیدرآباد کے رہنے والے کی مظفر علی ہاشمی کی والدہ کی ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ قبرستان میں راستہ ہے اور بعض لوگ یہاں سے گزرتے اور کچرا ڈالتے ہیں۔ قبر کو اس سےمحفوظ رکھنے کیلئے گیٹ لگا کر قفل ڈالا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button