تلنگانہ

مرکزی وزیر کشن ریڈی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے حیدرآباد کے اقلیتی مورچہ کے قائدین نے درگاہ یوسفین نامپلی میں خصوصی دعائیں کیں

حیدرآباد _ 2 مئی ( اردولیکس) مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے پیر کو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قائدین نے نامپلی میں واقع درگاہ یوسفین رحمت اللہ علیہ پر  چارد چڑھائی اور خصوصی دعا کی ۔ تلنگانہ بی جے پی کے سینئری لیڈر و رکن سنٹرل وقف کونسل حنیف علی اور پارٹی کے دیگر قائدین نے  درگاہ یوسفین پر پھول اور چادر چڑھاتے ہوئے وزیر جی کشن ریڈی کی جلد صحت یابی کی دعا کی  جو اس وقت دہلی کے ایمس کے سی سی یو  میں زیر علاج ہیں۔

 

اس موقع بی جے پی قائدین دیانت علی خان، سردار جگجیت سنگھ، نکہت فاطمہ، وجاہت حسین، ہشام ملک، سیدہ فرحت فاطمہ، سید علی مہدوی، حامد علی خان اور دیگر نے بھی دعائیہ  میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button