کرنول میں بندوق کی گولی چل جانے سے کانسٹبل زخمی

ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں اتفاقی طور پر بندوق چل جانے سے پولیس کانسٹبل زخمی ہوگیا۔ پتہ چلا ہے کہ بنڈی آتماکورمنڈل کے سرپنچ مہیش ریڈی کے پاس سبرامنیم نامی اے آر کانسٹبل گن مین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا کہ کل رات اچانک بندوق کی گولی چل گئی جس کی وجہہ سے وہ زخمی ہوگیا اسے علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کروادیا گیا ہے۔