جنرل نیوز

بار اسوسیشن ضلع نارائن پیٹ کے انتخابات

نارائن پیٹ: 28 مارچ (اردو لیکس)بار اسوسیشن ضلع نارائن پیٹ کے آج انتخابات احاطہ ضلعی عدالت نارائن پیٹ میں عمل میں لائے گئے،انتخابی عہدیدار کرشنییا گوڈ ایڈوکیٹ نے انتخابات کی تمام کاروائی

انجام دی۔ بار اسوسیشن کے تمام عہدوں پر داخل کردہ نامزدگیوں کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ سوائے بار اسوسیشن کے صدر کے جس کے لیے تین امیدواران دامودر گوڈ ایڈوکیٹ، جی رگھویر ایڈوکیٹ اور ملکارجن ایڈوکیٹ نے نامزدگیاں داخل کی تھیں ،لیکن بار اسو سییشن کے صدر کے لیے کل 60 وکلَا کے منجمل 45 ووٹوں کی اکثریت حاصل کرتے ہوۓ جناب دامودر گوڈ ایڈوکیٹ بطور صدرمنتخب ہوۓ۔ بار اسوسیشن نارائن پیٹ کے نو منتخبہ اراکین میں نائب صدر کے طورجناب نندو ناماجی ایڈوکیٹ، معتمد عمومی کے طور پر جناب چنا ریڈی ایڈوکیٹ ، جوائنٹ سیکریٹری بھیم ریڈی ایڈوکیٹ، خزانچی ایڈم سرینواس ایڈوکیٹ، معتمد لائبریری کے طور پر فیاض احمد تاچی ایڈوکیٹ ، معتمد براۓ کھیل کود محمد مظہر احمد ایڈوکیٹ اور ایڈوکیٹ اصفیہ خانم کو بطور رکن انتظامی (ایگزیکٹو ممبر) کے طور پر منتخب کیا گیا۔ نو منتخبہ اراکین کو سینئروکلاء جناب عبدالسلیم صاحب ایڈوکیٹ’ جناب امیر الدین ایڈوکیٹ، ایڈوکیٹ فیاض چاند نارائنہ ایڈوکیٹ ،ستیش گوڈ ایڈوکیٹ و دیگر نے مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button