نیشنل

فلم اداکار گووندا شیو سینا میں شامل

حیدرآباد۔ فلم اداکار گووندا نے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی قیادت میں شیو سینا میں شمولیت اختیار کی۔ وہ آج شام تقریباً 5 بجے چیف منسٹر شنڈے کے ساتھ ممبئی میں شیوسینا کے دفتر پہنچے اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

 

ذرائع کے مطابق انھوں نے قبل ازیں مہاراشٹرا کے چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ایکناتھ شنڈے کی جانب سے اداکار کو شمالی وسطی ممبئی سے لوک سبھا حلقہ سے انتخابات میں حصہ لینے کی پیشکش کی گئی۔ واضح رہے کہ گووندا نے سال 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

 

امکان ہے کہ اب وہ شیو سینا پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button