جرائم و حادثات

حیدرآباد۔نابالغ کو گاڑی دینے پر باپ کے خلاف کاروائی

حیدرآباد۔ سڑک حادثہ کے بعد حیدرآباد کی پولیس نے لڑکے کے ساتھ ساتھ اس کے باپ کے خلاف بھی پولیس نے کیس درج کر لیا۔

 

ایرا گڈہ سے تعلق رکھنے والے اگروال نامی شخص کا 17 سالہ بیٹا تین دن قبل جوبلی ہلز کی سمت برق رفتاری سے کار میں جا رہا تھا۔ اس نے راستہ میں ڈیوائڈر کو ٹکر دے دی۔ پولیس وہاں پہنچی اور جانچ کی تو پتہ چلا کہ لڑکے کے پاس لائسنس نہیں ہے اور یہ گاڑی اس کے باپ اگر وال کے نام پر ہے۔

 

پولیس نے لائیسنس کے بغیر گاڑی چلانے کے معاملے میں لڑکے کے اور نابالغ کو گاڑی دینے پر اس کے باپ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button