مبارکباد

تبارک ہائی اسکول نظام آبادکے طلباء وطالبات کا شاندار مظاہرہ 

ایس ایس سی امتحانات مین 100فیصد نتائج۔ سکریٹری و کرسپانڈنٹ محمد نصیر الدین کی طلبہ کو مبارکباد

نظام آباد:2/مئی (اردو لیکس) الحمدللہ تبارک ہائی اسکول حطائی نظام آباد نے اس سال 2023-24ء ایس ایس سی سالانہ امتحانات میں 100فیصد کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ہم بے حد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعاکرتے ہیں کہ اسی طرح سال بہ سال کامیابی سے اول مقام حاصل کرے۔

 

اس بات کا انکشاف سکریٹری و کرسپانڈنٹ تبارک ہائی اسکول حطائی نظام آباد محمد نصیر الدین نے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ کامیابی کی بنیاد ہمارے طلبہ کی سخت محنت اور اساتذہ کی بہترین خدمات اور انتظامیہ اہم جدوجہد ان کی تعلیمی و تدریسی معیار ہے۔ تبارک ہائی اسکول نے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کی ذہنی، اخلاقی اور شخصی ترقی و کردار سازی میں بھی ایک مثال قائم کی ہے

 

۔ اساتذہ نے انفرادی طورپرطلبہ کی دینی و دنیوی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا۔ تعلیم کے معیاری میدان میں ایک مقام قائم کرنے والا منفرد ادارہ ہے۔ اس موقع پر اسکول کی جانب سے والدین کی مسلسل سرپرستی اور تعاون کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اولیائے طلبہ کی جانب سے مسلسل مبارکبادی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button