نیشنل

اترپردیش میں کشتی پانی میں غرق 20 ہلاک!

file photo

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں کشتی پانی میں غرق ہونے کے نتیجہ میں کم از کم 20 افراد کے غرق ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کےمطابق آج صبح قریب 7 بجے دریائے گوداوری میں ایک ناو مسافرین کو لے جارہی تھی کہ باندا کے پاس یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کشتی میں 15 افراد کی گنجائش تھی جبکہ اس میں 50 سے زائد لوگ سوارتھے۔ چیف منسٹراترپردیش یوگی آدیتیہ ناتھ نے اس حادثہ پرگہرے رنج کا اظہارکرتے ہوئے مہلوکین کے ورثاء کے لئے فی کس دو لاکھ روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے۔ حادثہ کے بعد مہلوکین کے برہم رشتہ داروں نے پرتشدد احتجاج کیا۔ چاو راحت کاری کا کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button