ایجوکیشن

نارائن پیٹ کے اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں یوم اساتذہ تقریب

نارائن پیٹ: 05 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاؤن میں واقع اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں سروے پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش تقریب منائی گئی۔ اسکول کے طلباء نے اساتذہ کا کردار ادا کیا۔ بعد ازاں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سروے پلی رادھا کرشنن کو آج سارے ملک میں خراج پیش کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سروے پلی رادھا کرشنن کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ٹمریز اسکول کی جانب سے تقریب کے دوران عبدالقادر پٹیل ریٹائرڈ ٹیچر کو تہنیت پیش کی گئی۔ محمد فیاض قریشی اسٹوڈنٹ لیڈر نے ٹمریز کے پرنسپل و اساتذہ کو یوم اساتذہ کے موقع پر تہنیت پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button