جرائم و حادثات

میٹ پلی ٹاون میں نوجوان کا انتہائی بے دردی سے قتل _ 15 دن کے اندر کورٹلہ اسمبلی حلقہ میں قتل کی تین واردات سے عوام میں خوف

کورٹلہ _ 21 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے میٹ پلی ٹاون میں اتوار کی آدھی رات کو نامعلوم افراد نے ایک نوجوان کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا ۔ قتل کی یہ واردات  میٹ پلی شہر کے وینکٹ راو پیٹ کالونی میں پیش آئی ۔ جس کی وجہ سے میٹ پلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

 

ایس آئی شیامراج کی رپورٹ کے مطابق میٹ پلی کے چاویڈی علاقہ کا کنم ستیش کو وینکٹ راو پیٹ  کالونی کے ایک بار میں نامعلوم حملہ آوروں نے بے دردی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر جا کر علاقے کا معائنہ کیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ ستیش کی موت پہلے ہی ہوچکی تھی۔   شیامراج نے کہا کہ ملزمین کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ متوفی کی بیوی اور ایک بیٹا ہے۔ قتل کی مکمل تفصیلات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ کورٹلہ حلقہ اسمبلی میں 15 دن کے اندر قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ 8 اگست کو کورٹلہ ٹاون میں دن دہاڑے ایک ہوٹل میں چائے نوشی کرنے والے بی آر ایس پارٹی کے لیڈر لکشمی راجم کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا اس کے بعد گزشتہ اتوار کو کورٹلہ کے ائیلاپور سے تعلق رکھنے والے کانگریس لیڈر محمد رزاق کا بھی نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔جن کی دو پہلے موت ہوگئی اور  گزشتہ رات میٹ پلی میں ستیش کا قتل کردیا گیا۔ ان ٹین واقعات سے حلقہ کی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button