جنرل نیوز

اوٹکور میں آسرا وظائف، کلیان لکشمی و شادی مبارک چیکس کی مستحقین میں تقسیم -رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی کا خطاب

اوٹکور : 21 ستمبر (اردو لیکس) ریاست کے وزیر اعلی کے۔چندرشیکھر راٶ کی حکومت نے جو فلاحی اسکیموں و وظاٸف کو نافذ کیا ہے وہ ملک بھر میں سرفہرست ہے ان خیالات کا اظہار مکتھل رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے اوٹکور منڈل مستقر میں آسرا وظاٸف کلیان لکشمی وشادی مبارک کے چیکس مستحقین میں تقسیم کرتے ہوٸے کیا۔اس موقع پر بتوکما ساڑیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سی فلاحی اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔شادی مبارک کلیانہ لکشمی اسکیمیں غریب عوام کے لیے ایک نعمت ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ حلقے میں کہیں بھی عوام کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو، وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی پی واٸی لکشمی ناراٸن ریڈی،سنگل ونڈو چیرمین ایم۔بال ریڈی،ایم پی ڈی او کالپا،سرپنچ سوریہ پرکاش ریڈی،ناٸب سرپنچ عبادالرحمن،سابق زیڈ پی ٹی سی اروند کمار، ٹی آر ایس منڈل قائدین لکشماریڈی، سدھاکر ریڈی، شیورامراج، وینکٹیش گوڑ، شیکھر ریڈی، ناصر خان، ضمیر علی، وارڈ ممبرز شیخ سمیع،محمد اسماعیل،سمیع اللہ کلوال،عبدالخالق پارٹی کارکنان کے علاوہ استفادہ کنندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button