جرائم و حادثات

عادل آباد ایمپلائمنٹ آفیسر کرن اور دیگر دو ملازمین 2 لاکھ روپے رشوت قبول کرتے ہوئے پکڑے گئے

عادل آباد _ تلنگانہ اے سی بی کے عہدیداروں نے عادل آباد ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر کے دفتر پر دھاوا کرتے ہوئے دو لاکھ روپے رشوت قبول کرتے ہوئے تین ملازمین بشمول دو  عہدیدار کو  رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر کرن، اسسٹنٹ ایمپلائمنٹ آفیسر وجیا لکشمی، رمز جونیئر اسسٹنٹ تیجا نے کنٹراکٹ کی نوکریوں کے لیے ایک کنٹراکٹر سے 2لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ لیکن مذکورہ کنٹراکٹر نے ایمپلائمنٹ آفیسر کے رویے سے تنگ آچکا تھا۔

اور اس نے اے سی بی حکام سے رابطہ کیا ۔ جس پر اے سی بی کے ڈی ایس پی بھدریا نے، جو مذکورہ کنٹراکٹر سے 2 لاکھ روپے کی رشوت لے رہے تھے، دو بدعنوان افسران اور ایک ملازم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے انھیں حراست میں لے کر تفتیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button