نیشنل

تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیڈر نلو اندراسینا ریڈی تریپورہ کے گورنر مقرر

حیدرآباد _ 18 اکتوبر ( اردولیکس) بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو ممبر نلو اندراسینا ریڈی کو تریپورہ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون نے اندراسینا ریڈی کو تریپورہ کا گورنر مقرر کرنے کے احکام جاری کئے ۔

 

تلنگانہ بی جے پی کے سینئر لیڈر نلو اندراسینا ریڈی کا تعلق سوریا پیٹ سے ہے۔ متحدہ آندھرا پردیش میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ، انہوں نے ملک پیٹ سے تین بار ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ فی الحال وہ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اندراسینا ریڈی کو چند دنوں میں تریپورہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر میں ریاست کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ تریپورہ کے ساتھ ساتھ اڈیشہ کے لیے ایک نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون نے آج جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر رگھوبر داسن کو اوڈیشہ کا نیا گورنر مقرر کرنے کے احکام جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button