جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کوڑنگل سے اغوا ہونے والے کمسن رضا خان کی نعش برآمد _ دفینہ کی تلاش میں بلی دینے کا شبہ !

وقارآباد _ 31 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے کوڑنگل میں ایک دل دہلا دینے والی  واردات پیش آئی۔ جس میں 10 سالہ رضا خان کا نامعلوم افراد نے اغوا کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔  بتایا گیا ہے کہ کوڑنگل کے ایس سی ہاسٹل کے سامنے کانٹے دار جھاڑیوں میں سوٹ کیس میں  لڑکے کی نعش ملی۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو برآمد کرلیا اور اس واردات میں ملوث تین ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ مقامی لوگوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکے کو دفینہ کی تلاش کے لیے بلی کیا گیا ۔ تاہم  پولیس نے ابھی کوئی بیان نہیں دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ پریس کانفرنس طلب کرتے ہوئے پولیس واقعہ کی تفصیلات بتانے والی ہے اس واقعہ کی وجہ سے کوڑنگل علاقہ میں کشیدگی کا ماحول ہے اور پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button