جنرل نیوز

اردو شیریں زبان اور اردو شاعری ہندو مسلم یکجہتی کی مظہر _ یوم ادب تقریب سے ضلع کلکٹر جنگاوں کا خطاب

اردو زبان شیریں زبان ہے اور اس کی شاعری میں ہندو مسلم یکجہتی کے لئے اہم پیغام پوشیدہ ہوتاہے۔ اردو دلوں کو جوڑنے والی زبان ہے اور جدو جہد آزادی میں سرگرم حصہ لینے والے جیالوں کو تحریک دینے والی زبان ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار آج تلنگانہ کے قیام کے دس سالہ تکمیل کے موقع پر منعقدہ یوم ادب و مشاعرہ کے پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر جنگاوں شیو لنگیانے کیا۔ بھرما رامبھا فنکشن ہال میں منعقدہ کوئی سمیلن و اردو مشاعرہ میں کئی نامور اردو اور تلگو شعرا نے تلنگانہ تحریک کے عنوان پر اپنا منتخب کلام پیش کرتے ہوئے مہمانوں سے توصیف نامہ حاصل کیا۔

 

اس موقع پر کہنہ مشق استاد شاعر ڈاکٹر رحیم رامش کے علاوہ ناظم مشاعرہ کے طور پر ریاست تلنگانہ کے نامور شاعر راحیل کریم نگری ، علاوہ ازیں مشہور و معروف مترنم شاعر مجتہدالدین مجتہد اور ابھرتے ہوئے شاعر ظہیرالدین عظیم کے علاوہ منتخب شعرا نے اپنا تازہ کلام پیش کرتے ہوئے زبر دست داد حاصل کی

 

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز) پرفل دیسائی ، ایڈیشنل کلکٹر ریوینیوپول سنگھ، کارگزار ریوینیو ڈیویژنل آفیسر جناب اے کے منصوری، رکن بلدیہ محمد صمد، معاون رکن بلدیہ مسیح الرحمن ذاکر کے علاوہ ضلعی افسران، عہدیداران اور سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ محمد صادق نے اردو مشاعرے کی کارروائی چلائی اس موقع پر محمد حفیظ خازن ٹی این جی اوز جنگاوں ضلع، ہندی کے شاعر محمد افضل، محمد جمال الدین ، آفسر، محمد عمران وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button