جرائم و حادثات

آم کے کاروبار میں نقصان سے پریشان شخص نے کرلی خودکشی

حیدرآباد _ 13 جون ( اردولیکس) آم کے باغات لیز پر  لینے والے ایک شخص نے کاروبار میں   نقصان آنے پر پھانسی لے کرخودکشی کرلی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے جھارسنگم منڈل کے الگوئی گاؤں کے مضافات میں پیر کو  پیش آیا۔

 

گاؤں والوں کی اطلاع کے مطابق پوٹی پلی گاؤں کے 38 سالہ  ظفر  پچھلے کچھ سالوں سے آم کے باغات لیز پر  لے کر کاروبار کررہے تھے ۔ اس  سال بھی انھوں نے آم کے باغات  لیز پر لیے۔ لیکن ظفر کو کافی نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ کاروبار توقع کے مطابق نہیں چلا۔

 

ان  کی اہلیہ شاہین سلطانہ نے بتایا کہ کاروبار میں شدید نقصان ہونے کی وجہ  سے شدید پریشان تھے اور ظفر نے پیر کو   ایلوئی گاؤں کے نواحی علاقے میں ایک نیم کے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔ جھار سنگم کے سب انسپکٹر راجندر ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button