راجیہ سبھا کی دو نشستوں پر ٹی آر ایس کو کامیابی کا یقین

تلنانہ کے وزیر فینانس ای راجندر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ راجیہ سبھا کی دو نشستوں پر ٹی آر ایس کو کامیابی حاصل ہوگی۔ انھوں نے بتایا ایک رکن کی کامیابی کے لئے 40 ارکان اسمبلی کی تائید کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس دوران آج انھوں نے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے ساتھ دارالسلام پہنچ کر صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی۔