نیشنل

پولیس اسٹیشن سے بندوق اوروردی کی چوری

نئی دہلی: اسے چوروں کی ہمت کا کہا جائے یا ملازمین پولیس کی لاپرواہی بحرحال جو کچھ بھی ہو ریاست اترپردیش کے ایک پولیس اسٹیشن میں چوری کی واردات پیش آئی۔

کانپور میں بدھنو پولیس اسٹیشن کے تحت نیو آزاد نگر پولیس چوکی سے سرکاری ریوالوراوروردی کا سرقہ کرلیا گیا،چوروہاں سے ایک سرکاری پستول، 10 کارتوس اور ایک وردی لے کر فرار ہو گئے۔ اس کی اطلاع جب پولیس کےاعلیٰ حکام کو ملی تو وہ فورینسک ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ آس پاس کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ چوروں کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

جب ایس پی رورل کو اس واقعپ کا علم ہوا تو انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود چوکی انچارج سدھاکر پانڈے کو معطل کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جس وقت چوری کی یہ واردات انجام دی گئی وہاں کے انچارج موجود تھے جس پران کے خلاف لاپرواہی برتنے پرکاروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button