جرائم و حادثات

میدک میں شراب کی دکان پر معمولی بات پر ہوا جھگڑا۔ضمیر نامی شخص شدید زخمی۔

میدک 18اگست(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)میدک میں واقع درگا وائنس  شراب کی دکان پر ضمیر نامی شخص  شراب کی بوتل خریدکر شراب کی دکان کے پاس موجود سیٹنگ روم میں بیٹھ کر شراب پی رہا تھا کہ اس کے پاس مخدوم پور کا رہنے والا شٹی راجو نامی شخص پہونچا اور وہ بھی شراب پی رہا تھا

 

۔تاہم شٹی راجو نامی شخص کسی سے فون پر بات کر رہا تھا جس پر  ضمیر نے شٹی راجو سے آہستہ بات کرنے کا مشورہ دیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس سے مشتعل ہو کر راجو نے اس کے پاس موجود بیئر کی بوتل سے اس پر وار کیا۔ نوجوان خون میں لت پت پڑا تھا، مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو میدک کے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

 

مقامی لوگوں نے بتایا کہ نوجوان کی کمر پر کئی زخم آئے ہیں۔ زخمی شخص کی شناخت ضمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ لیکن معلوم ہوا ہے کہ حملہ کرنے والا شخص پولیس کی حراست میں ہے۔ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button