انٹر نیشنل

حج 2024 – عازمین حج کے لیے نسک کارڈ رکھنا ضروری

ریاض۔ کے این واصف

وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کو پھر ایک بار “نسک کارڈ” کے بارے مین یاد دہانی کی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کےلیے نسک کارڈ رکھنا ضروری ہے۔سبق ویب سائٹ کےمطابق بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کو “نسک کارڈ” حج مشنز فراہم کریں گے۔

 

داخلی عازمین کو کارڈ فراہم کرنے کی ذمہ داری حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی ہوگی۔وزارت حج نے کہا ہے کہ نسک کارڈ میں عازم حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی جبکہ اس کی کاپی “نسک” اور”توکلنا” پورٹل پر بھی اپ لوڈ کی جائے گی۔ وزارت نے کہا ہے کہ نسک کارڈ کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہوگا

 

جبکہ کسی بھی عازم کے پاس نسک کارڈ نہیں ہوگا تو اسے کے ساتھ غیر قانونی عازم جیسا معاملہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button