جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خنزیر کی چربی سے تیل کی تیاری اور اسٹریٹ فوڈ بنانے والوں کو بیچنے کا پردہ فاش

File photo

حیدرآباد:بہت سے لوگ گھر کے پکائے ہوئے کھانے کےبجائے باہر کا فاسٹ فوڈ کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ چاہے انھیں کتنا ہی کہا جائے کہ فاسٹ فوڈز اور اسٹریٹ فوڈز اچھے نہیں ہوتے ہیں وہ بار بار یہ کھانے کھاتے ہیں۔ یہ خبر ایسے لوگوں کے لیے ہے جو سڑک کنارے غیر معیاری اور نقصان دہ تیل سے پکائے ہوئے کھانے کھاتے ہیں۔اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ فاسٹ فوڈ کس چیز سے بنتے ہیں تو وہ ان کے قریب نہیں جائیں گے۔ ایسا نہیں ہےکہ تمام فاسٹ فوڈ سنٹرس والےاس کا استعمال کرتے ہیں لیکن بعض تاجر اپنے فائدے کیلئے اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

 

 

حیدرآباد میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا‌جو خنزیر کے گوشت کی چربی سے تیل تیار کرکے اسے اسٹریٹ فوڈ یا  فرائیڈ رائس کی دکانوں پر فروخت کر رہا تھا۔ یہ کاروائی ملکاجگیری اسپیشل آپریشن ٹیم نے انجام دی۔ انسپکٹر رامولو کے مطابق نریڈمیٹ آرکے پورم کا رہنے والا رمیش سیوا (24) سال کئی سال سے اپنے گھر میں خنزیر کی چربی سے تیل بنا رہا تھا۔ وہ خنزیر کا گوشت بیچنے والوں سے چربی جمع کیا کرتا۔ وہ چربی کو گرم کرکے اس میں مختلف کیمیکلس شامل کرکے اسکا تیل بنایا کرتا تھا۔

 

 

 

رمیش یہ تیل سڑک کے کنارے فرائیڈ رائس کے اسٹالس پر کم قیمت پر فروخت کیا کرتا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے کل ملزم کے گھر کی اچانک تلاشی لی جہاں خنزیر کی چربی اور تیل برآمد ہوا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نریڈ میٹ پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے تیل خریدنے والوں کو بھی انتباہ دیا ہے۔ اسی طرح باہر کا فاسٹ فوڈز اور اسٹریٹ فوڈ کھانے والوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ محتاط رہیں۔سابق میں بھی شہر میں جانوروں کی چربی سے تیل کی تیاری کے معاملے میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کیا جا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button