جنرل نیوز

جسمانی معذور ملازمین کو ’الیکشن ڈیوٹی‘ سے استشنٰی کے لئے نمائندگی 

نارائن پیٹ، 6اپریل (اردو لیکس )آج ایک اہم پیش رفت میں کملیا نائک، ضلعی صدر، فضل الّرحمٰن، جنرل سکریٹری، ڈیفرینٹلی ایبلڈ ایمپلائز ویلفیر اسو سی ایشن تلنگانہ، ڈسٹرکٹ نارائن پیٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کلکٹر سے نمائند گی کی کہ جسمانی معذورملازمین کو لوک سبھا کے عام انتخابات کی ڈیوٹی سے استثنٰی دینے کی وکالت کی ہے۔

 

انتخابی ڈیوٹی کے دوران معذور ملازمین کو درپیش متعدد چیلنجوں کو اُجاگر کرتے ہوئے جن میں پولنگ بوتھ تک رسائی میں مشکلات اور ناکافی انفراسٹرکچر جو جسمانی معذور ملازمین کی بنیادی ضروریات کو پُر کرنے میں ناکافی سہولیات شامل ہیں۔ اسوسی ایشن نے انتخابی ڈیوٹی سے دِویانگ (PWDs)کے استثنٰی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی غور و فکر کرنے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن عہدیداروں نے نمائندگی کا مکمل جائزہ لینے کی یقینی دہائی کرائی ہے

 

جو ان کے اُٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور الیکشن حکام نے ان ملازمین کو انتخابات کی ڈیوٹی سے استثنٰی ضرور دی جائے گی کاتیقن دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button